آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں سول سروسز ڈے پر اورینٹیشن پروگرام منعقد
آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں سول سروسز ڈے پر اورینٹیشن پروگرام منعقد علی گڑھ، 22 اپریل (ہ س)۔ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ (آر ایم پی ایس) اے ایم یو سٹی اسکول میں نیشنل سول سروسز ڈے کے موقع پر نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ایک اورینٹیش
اے ایم یو سٹی اسکول


آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں سول سروسز ڈے پر اورینٹیشن پروگرام منعقد

علی گڑھ، 22 اپریل (ہ س)۔ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ (آر ایم پی ایس) اے ایم یو سٹی اسکول میں نیشنل سول سروسز ڈے کے موقع پر نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر، اے ایم یو اسکولز پروفیسر قدسیہ تحسین نے کی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل، علی گڑھ، بریجیندر سنگھ یادو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ سائبر کرائم انسپکٹر امت چوہان مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔

بریجیندر سنگھ یادو نے طلبہ کو ابتدائی مرحلے سے ہی سول سروسز کی تیاری شروع کرنے کی ترغیب دی اور ڈسپلن کے ساتھ باقاعدہ مطالعہ اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر قدسیہ تحسین نے کامیابی کے حصول کے لیے محنت، تسلسل اور واضح اہداف کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی شخصیت سازی میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب امت چوہان نے سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی معلومات کی تفصیل ہر کسی کو بتانے سے گریز کریں، نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور محفوظ آن لائن طریقوں کو اپنائیں۔ اس موقع پر سینئر استاد محمد نعیم کی تصنیف کردہ انگریزی کتاب ”ایکروز اسپیکٹرم“ کی رسمِ اجرا بھی عمل میں آئی۔ نظامت سید عتیق الرحیم نے کی ،اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande