اے ایم یو میں سائنسی موضوعات پر قومی کوئز مقابلے کا انعقاد
علی گڑھ, 22 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ چیپٹر کے اشتراک سے طلبہ میں سائنسی معلومات اور ناقدانہ فکر کو فروغ دینے کے لیے قومی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں انڈین نالج سسٹمز (آئی
اے ایم یو میں سائنسی موضوعات پر قومی کوئز مقابلے کا انعقاد


علی گڑھ, 22 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ چیپٹر کے اشتراک سے طلبہ میں سائنسی معلومات اور ناقدانہ فکر کو فروغ دینے کے لیے قومی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں انڈین نالج سسٹمز (آئی کے ایس) کے موضوعات کو جدید سائنسی تصورات کے ساتھ یکجا کیا گیا۔

اس کوئز میں قیصر احمد پیر نے اول انعام، عبادالرحمن نے دوم اور محمد سلیم نے سوم انعام حاصل کیا۔ فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر سرتاج تبسم نے انعامات تقسیم کیے۔

اس سے قبل صدر شعبہ ڈاکٹر شہاب علی اصغر نامی نے پروگرام کا افتتاح کیا اور طلبہ کو اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ چیپٹر کے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زین خان نے کہا کہ ایسے مقابلے تجزیاتی صلاحیتوں اور تعلیمی برتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر فیکلٹی اراکین ڈاکٹر اظفر شیدا، ڈاکٹر محمد شعیب اختر اور ڈاکٹر سمیر احمد خان موجود تھے۔

پروگرام کی نظامت مس شمائلہ حسن، صدر، اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ چیپٹر نے کی، جبکہ مس ادیتی اگروال نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande