
علی گڑھ, 22 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے بدھ کی شام ضلع ٹریژری پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج لینے کے بعد انہوں نے ضلع کے مختلف افسران سے ملاقات کی۔ضلع مجسٹریٹ نے سب سے پہلے ٹریژری میں پہنچ کر افسران کا سلام لیا۔ اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر یوگیندر کمار، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (ایڈمنسٹریشن) پنکج کمار، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (شہر) کنشک سریواستو، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (فنانس) پرمود کمار، اے ڈی ایم جوڈیشل انیل کمار، سٹی مجسٹریٹ اتل گپتا، جوائنٹ مجسٹریٹ ششیر سنگھ، ڈی ڈی او آلوک آریہ، پی ڈی بھال چندر ترپاٹھی، سینئر ٹریژری آفیسر یوگیش کمار، سی ایم او ڈاکٹر نیرج تیاگی اور ٹریژری آفیسر پوجا سریواستو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ