ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباؤ، سینسکس اور نفٹی میں اتار- چڑھاؤ
نئی دہلی ، 20 اپریل (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج ابتدائی تجارت کے دوران اتار چڑھاؤ کے درمیان دباؤ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز اضافے کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد ، خریداروں کی حمایت سے سینسکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس کی مضبوطی مزید ب
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی ، 20 اپریل (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج ابتدائی تجارت کے دوران اتار چڑھاؤ کے درمیان دباؤ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز اضافے کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد ، خریداروں کی حمایت سے سینسکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس کی مضبوطی مزید بڑھ گئی۔حالانکہ ، ٹریڈنگ کے پہلے 10 منٹ کے بعد ، فروخت کا دباؤ بن گیا جس کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت میں کمی آگئی۔صبح دس بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسکس 0.01 فیصد اور نفٹی 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ٹرینٹ لمیٹڈ ، ایکسس بینک اور این ٹی پی سی 2.14 فیصد سے 0.50 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، جیو فائنانشیل ، ٹی ایم پی وی ، ایچ ڈی ایف سی لائف ، ہنڈالکو انڈسٹریز اور ایٹرنل کے شیئر 3.62 فیصد سے لے کر 1.47 فیصد کے درمیان کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں تقریبا 2,776 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہور ہی تھی۔ 945 حصص منافع کما کر سبز نشان میں، جبکہ 1,831 شیئرخسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح ، سینسکس میں شامل 30 حصص میں سے 9 خریداری کی حمایت سے حصص سبز نشان میں ، 21 اسٹاک فروخت کی وجہ سے سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں 10سبز نشان میں اور 40 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسکس آج 139.36 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78,632.90 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری شروع ہو گئی اور یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 78,733.25 پوائنٹ تک جا پہنچا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس گرنے لگا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، انڈیکس نے مختصر وقت میں اپنا فائدہ کھو دیا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، سینسیکس 5.82 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 78,487.72 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی آج 37.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24,391.50 پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد، خریداری کی حمایت کی وجہ سے انڈیکس 10 منٹ کے اندر 24,420.20 تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت شروع ہوئی جس سے نفٹی کی حرکت کمزور پڑ گئی۔ مارکیٹ میں مسلسل فروخت کے باعث انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد 24,241.25 پوائنٹس پر سرخ نشان پر آگیا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان، صبح 10 بجے کے بعد، نفٹی 20.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,332.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 504.86 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,493.54 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 156.80 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد بڑھ کر 24,353.55 کی سطح پر کاروبار ختم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande