صرافہ بازار میں معمولی گراوٹ، سونے اور چاندی کی چمک پھیکی پڑی
نئی دہلی ، 20 اپریل(ہ س)۔صرافہ بازار میں آج علامتیکمزوری نظر آ رہی ہے۔ قیمت میں واقع ہوئی اس گراوٹ کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,55,770 روپے سے 1,56,650 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی ، 20 اپریل(ہ س)۔صرافہ بازار میں آج علامتیکمزوری نظر آ رہی ہے۔ قیمت میں واقع ہوئی اس گراوٹ کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,55,770 روپے سے 1,56,650 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,42,790 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,43,590 روپے فی 10 گرام تک فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ، چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں یہ چمکدار دھات 2,74,900 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,920 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,940 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ ملک کے مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,55,770 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,55,820 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے ۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,56,650 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,55,770 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ کا سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,820 روپے فی 10 گرام ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام ہے۔

آج لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا 1,55,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,940 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,820 روپے فی 10 گرام ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک ، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو ، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,770 روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کر رہا تھا۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande