
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ عالمی بازاروںسے آج مثبت رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران خریداری کارجحان دیکھا گیا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا- جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔
مغربی ایشیا میں امن کی امیدوں کے باعث گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازاروں میں مثبت رجحان رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 84.78 پوائنٹس یعنی 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 7,126.06 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے گزشتہ سیشن کا کاروبار365.78 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد اضافے کے ساتھ 24,468.48 پوائنٹس پر ختم کیا۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 377.39 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد کی کمی کے ساتھ 49,070.04 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.73 فیصد بڑھ کر 10,667.63کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس 162.43 پوائنٹس یعنی 1.93 فیصد چھلانگ لگا کر پچھلے سیشن کا کاروبار 8,425.13 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ،ڈی اے ایکس انڈیکس 547.77 پوائنٹس یعنی 2.22 فیصد اضافے کے ساتھ 24,702.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹوں میں سے چھ کے انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.10 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,394.50 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.18 فیصد گر کر 1,479.76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.02 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 7,632.66 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب ، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 5,005.97 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.67 فیصد بڑھ کر 4,078.39 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج ایک نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 521.93 پوائنٹس یعنی 1.42 فیصد چھلانگ لگا کر 37,326.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح کوسپی انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 6,261.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔ نکیئی انڈیکس 645.10 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 59,121 پر ہے اور ہینگ سینگ انڈیکس 272.67 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد اضافے کے ساتھ 26,433 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد