ہرمز پر پھر کشیدگی بڑھنے سے خام تیل کی قیمت میں اچھال، برینٹ کروڈ 96.27ڈالر فی بیرل
نئی دہلی ، 20 اپریل ( ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان آبنائے ہرمز کی قریب قریب بندش کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں ابال نظر آرہا ہے۔ پیر کے روز ابتدائی کاروبارمیں برینٹ کروڈ 6.5 فیصد بڑھ کر 96.27 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 7.5 فی
Brent-Crude-Crosses-9627-Per


نئی دہلی ، 20 اپریل ( ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان آبنائے ہرمز کی قریب قریب بندش کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں ابال نظر آرہا ہے۔ پیر کے روز ابتدائی کاروبارمیں برینٹ کروڈ 6.5 فیصد بڑھ کر 96.27 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 7.5 فیصدکے اضافے کے ساتھ 90 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے درمیان ،امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ اور بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ، دونوں کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔کاروبار کے دوران، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.20 ڈالر یعنی 6.20 فیصد اضافے کے ساتھ 89.05 ڈالر فی بیرل پر تجارت کر رہا تھا۔

دریں اثنا ، برینٹ کروڈ 4.81 ڈالر یعنی 5.32 فیصد اضافے کے ساتھ 95.19 ڈالر فی بیرل پر تجارت کر رہا تھا۔ اس سے واضح ہے کہ عالمی بازار میں تناو¿ کا اثر تیزی سے نظر آرہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاو¿ آ رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande