پروٹوکول کو توڑتے ہوئے وزیر اعظم مودی بنگال میں جھالموڑی کی دکان پر پہنچے، بچوں کو بھی کھلایا
کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان اتوار کو جھارگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد، بھاری ایس پی جی سیکورٹی کے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے، وزیر اعظم مودی
WB-ASSEMBLY-ELECTION-PM-MODI-Jhargram-Rally-Jhalmu


WB-ASSEMBLY-ELECTION-PM-MODI-Jhargram-Rally-Jhalmu


کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان اتوار کو جھارگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد، بھاری ایس پی جی سیکورٹی کے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے، وزیر اعظم مودی اچانک سڑک کے کنارے ایک دکان پر رک گئے۔ اس دوران، انہوں نے جھالموڑی (چاول کا بھوجاجو تیل ،پیاز اور مرچ ملا کر بنایا جاتا ہے )کا ذائقہ لیا، بچوں اور خواتین کو بھی کھلایا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ وزیراعظم کے اچانک رکنے سے سکیورٹی اہلکاروں کو چند لمحوں کے لیے حیرانی ہوئی جب کہ مقامی لوگوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے مغربی بنگال پہنچے۔ جھارگرام میں جلسہ ختم کرنے کے بعد وہ اپنے ہیلی کاپٹر کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں سڑک کے کنارے ایک جھالموڑی کی دکان دیکھ کر انہوں نے اپنے قافلے کو روک دیا۔جیسے ہی وزیر اعظم کا قافلہ رکا، موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق وزیراعظم اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور سیدھے ایک دکان پر گئے اور دکاندار کو جھالموڑی تیار کرنے کو کہا۔ دکاندار نے پفڈ چاول، مصالحہ، مرچ، تیل اور اچار ملا کر جھالموڑی تیار کی۔ وزیر اعظم نے پہلے وہاں موجود کچھ بچوں کو کھلایا اور پھر خود بھی جھالموڑی کھائی۔ اس دوران، آس پاس موجود لوگوں نے ”جے شری رام“ اور ”نریندر مودی زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔

واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وزیر اعظم کو لوگوں سے پر سکون انداز میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں مقامی خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے اور ان کی خیریت دریافت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواتین نے بھی وزیراعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم جس دکان پر رکے ،وہ بہار کے گیا ضلع کے وکرم ساہ کی ہے۔ وکرم ساہ گزشتہ 12 برسوں سے جھارگرام میں جھالموڑی کی دکان چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ قافلہ اچانک رک گیا اور وزیراعظم ان کی دکان پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں اچھی جھالموڑی بنانے کو کہا جس کے بعد انہوں نے مسالے دار جھالموڑی تیار کی۔

وکرم شاہ نے کہا کہ جھالموڑی کھانے کے بعد وزیراعظم نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذائقہ بہت اچھا ہے۔ دکان پر موجود لوگوں کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ تھا۔

وزیر اعظم نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس لمحے کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے مغربی بنگال میں چار مصروف انتخابی ریلیوں کے درمیان جھارگرام میں مزیدار جھالموڑی کا لطف اٹھایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande