نائب صدر جمہوریہ نے کولمبو میں ورچوئل موڈ کے ذریعے 4,000 سے زیادہ مکانات مستحقین کو سونپے۔
کولمبو/نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کولمبو میں منعقدہ کمیونٹی استقبالیہ میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلے کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، اس تقریب کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے شمالی ریلوے لا
مکان


کولمبو/نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کولمبو میں منعقدہ کمیونٹی استقبالیہ میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلے کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، اس تقریب کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے شمالی ریلوے لائن پر ریل خدمات کی بحالی اور تین نئے بیلی پلوں کی تعمیر کا اعلان کیا، جو آفات سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ بحال کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ مزید برآں، انہوں نے عملی طور پر 4,000 ہاو¿سنگ یونٹس کی آخری کھیپ جو انڈین ہاو¿سنگ پروجیکٹ (فیز-3) کے تحت تعمیر کی گئی تھی، مستحقین کے حوالے کی۔ آج تک، حکومت ہند نے سری لنکا میں تامل کمیونٹی کو 50,000 مکانات فراہم کیے ہیں، اور انڈین ہاو¿سنگ پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کے تحت مزید 10,000 مکانات تقسیم کیے جانے ہیں۔

حکومت ہند نے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھا دیا ہے۔ اب سری لنکا میں مقیم ہندوستانی نڑاد پانچویں اور چھٹی نسل کے تامل بھی او سی آئی کارڈ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

کولمبو میں سری لنکا میں اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا نے نائب صدر سے ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے تجارتی تعلقات کی توسیع اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب صدر کی طرف سے سری لنکا کی تامل جماعتوں کے رہنماو¿ں اور ہندوستانی نڑاد تاملوں کی نمائندگی کرنے والی جماعتوں کے ساتھ منعقدہ ایک اہم ملاقات کے دوران، سری لنکا کے رہنماو¿ں نے سمندری طوفان 'دتوا' کے بعد ہندوستان کی طرف سے فراہم کردہ 450 ملین امریکی ڈالر کی بحالی اور امدادی پیکج کے لیے اظہار تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande