کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی اور ترنمول پر حملہ کیا، مالدہ میں روڈ شو کیا
مالدہ، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں مالتی پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار موسم نور کی حمایت میں اتوار کو ایک عظیم الشان انتخابی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم
WB-ASSEMBLY-ELECTION-Imran-Pratapgarhi-CONGRES-TMC


مالدہ، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں مالتی پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار موسم نور کی حمایت میں اتوار کو ایک عظیم الشان انتخابی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مہاراشٹر سے مغربی بنگال پہنچے عمران پرتاپ گڑھی نے جلال پور ہائی اسکول کے میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ ان کی آمد پر کانگریس کارکنوں اور حامیوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ضلع کانگریس قیادت اور امیدوار موسم نور نے اسٹیج پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے خطاب میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے دونوں پارٹیوں کی پالیسیوں پر تنقید کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں کانگریس امیدوار موسم نور کی بھاری ووٹوں سے جیت کو یقینی بنائیں۔

جلسہ عام کے بعد عمران پرتاپ گڑھی نے مالتی پور علاقے میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا۔ اس دوران سڑکوں پر بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکن، حامی اور مقامی لوگ امڈ پڑے۔ انہیں دیکھنے اور سننے کے لئے لوگ کافی پرجوش نظر آئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande