
احمد آباد، 18 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں کولکاتا نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کی خراب فارم جاری ہے۔ ٹیم اپنے ابتدائی چھ مقابلوں میں جیت درج نہیں کر سکی ہے۔ ٹیم کو جمعہ کو گجرات ٹائٹنز کے 180 رن بنانے کے باوجود 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران کپتان اجنکیا رہانے نے ٹیم کی صورتحال پر کھل کر بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے مثبت رہنے اور مشکل وقت کو قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔
میچ کے بعد رہانے نے کہا کہ ٹیم نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ اس سوچ کے ساتھ لیا تھا کہ بلے باز کھل کر کھیل سکیں۔
انہوں نے کہا، ’’ہم بطور بلے بازی ٹیم اس وکٹ پر 200 رن کا ہدف سوچ رہے تھے، جو چیلنجنگ ہوتا۔‘‘
تاہم، انہوں نے کیمرون گرین کی اننگز کی جم کر تعریف کی۔ رہانے نے کہا، ’’کیمرون گرین نے شاندار بلے بازی کی۔ آپ وکٹ گنوا سکتے ہیں، لیکن ہم 180 رن تک پہنچے، اس میں ان کا بڑا تعاون رہا۔‘‘
مسلسل شکست کے باوجود رہانے نے ٹیم کو مثبت رہنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا، ’’ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو مشکل دنوں کو بھی اپنانا پڑتا ہے۔ سر اونچا رکھیں، ہر دن اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان پر اتریں اور کھل کر کھیلیں۔‘‘
گیند بازی کے حوالے سے رہانے نے صاف طور پر مانا کہ پاور پلے میں ٹیم کی کمزوری سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’سچ یہ ہے کہ پاور پلے میں گیند بازی کرنے والے کھلاڑی تجربہ کار نہیں ہیں۔ لیکن وہ پوری کوشش کر رہے ہیں، وکٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، بھلے ہی ابھی کامیابی نہیں مل رہی۔‘‘
انہوں نے انوکول رائے، کارتک تیاگی اور ویبھو اروڑا جیسے گیند بازوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی مسلسل محنت کر رہے ہیں۔
رہانے نے یہ بھی بتایا کہ کیمرون گرین گیند بازی نہیں کر سکے کیونکہ انہیں اینٹھن (کریمپس) کا مسئلہ تھا۔
کپتان نے آخر میں کہا، ’’جب آپ مسلسل ہارتے ہیں تو منفی سوچ آنا آسان ہوتا ہے، لیکن میں ٹیم پر فخر کرتا ہوں۔ ہمیں ایک ایک میچ پر توجہ دینی ہے اور ہر دن بہتر بننے کی کوشش کرنی ہے۔‘‘
کولکاتا نائٹ رائڈرز کو اب زیادہ وقت نہیں ملے گا، کیونکہ ٹیم کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے گھریلو میدان پر راجستھان رائلز کے خلاف اترنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن