پریمیئر لیگ میں 25 سال بعد کووینٹری سٹی کی واپسی، بلیک برن سے ڈرا کے ساتھ پروموشن کو یقینی بنایا
بلیک برن، 18 اپریل (ہ س)۔ کووینٹری سٹی نے 25 سال بعد پریمیئر لیگ میں واپسی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹیم نے بلیک برن روورز کے خلاف جمعہ کی رات 1-1 سے ڈرا کھیلتے ہوئے چیمپئن شپ سے پروموشن یقینی بنا لیا۔ کووینٹری سٹی کو پروموشن پکا کرنے کے لیے صرف ا
کووینٹری سٹی نے 25 سال بعد پریمیئر لیگ میں واپسی کر کے تاریخ رقم کر دی


بلیک برن، 18 اپریل (ہ س)۔ کووینٹری سٹی نے 25 سال بعد پریمیئر لیگ میں واپسی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹیم نے بلیک برن روورز کے خلاف جمعہ کی رات 1-1 سے ڈرا کھیلتے ہوئے چیمپئن شپ سے پروموشن یقینی بنا لیا۔

کووینٹری سٹی کو پروموشن پکا کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی، جسے ٹیم نے حاصل کر لیا۔ میچ میں بلیک برن نے دوسرے ہاف کے آغاز میں ریویا موریشیتا کے گول سے برتری حاصل کی، لیکن آخر میں بوبی تھامس نے ہیڈر کے ذریعے برابری کا گول کر کے ٹیم کو ضروری پوائنٹ دلا دیا۔

اس ڈرا کے ساتھ کووینٹری سٹی نے 43 میچوں میں 86 پوائنٹس حاصل کر کے ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ تیسرے نمبر پر موجود ملوال اس سے 13 پوائنٹس پیچھے ہے اور اب اسے پکڑ نہیں سکتا۔

ٹیم کے کوچ فرینک لیمپارڈ نے ’اسکائی اسپورٹس‘ سے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک ناقابل یقین لمحہ ہے۔ ہمیں معلوم تھا کہ ہم قریب ہیں، لیکن 25 سال بعد اسے حاصل کرنا شاندار ہے۔ یہ کلب اور اس کے مداحوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘

لیمپارڈ کے کوچنگ کیریئر میں یہ پہلا پروموشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے کیریئر کی سب سے خاص کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

کووینٹری سٹی کے لیے یہ کامیابی صرف کھیل تک محدود نہیں ہے، بلکہ معاشی طور پر بھی بے حد اہم مانی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ سے پریمیئر لیگ میں پہنچنے پر کلب کو نشریات اور دیگر ذرائع سے تقریباً 120 سے 170 ملین پاؤنڈ تک کی آمدنی ہونے کی امید ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ کووینٹری سٹی نے 1967 میں پروموشن کے بعد مسلسل 34 سیزن انگلینڈ کی ٹاپ لیگ میں گزارے تھے، لیکن 01-2000 سیزن میں ٹیم کو باہر ہونا پڑا تھا۔ اس کے بعد کلب کو معاشی اور کارکردگی دونوں سطحوں پر کٹھن دور سے گزرنا پڑا۔

2012 میں ٹیم تھرڈ ڈویژن میں پہنچ گئی اور 2017 میں فورتھ ڈویژن تک گر گئی تھی۔ تاہم، گزشتہ چند برسوں میں ٹیم نے شاندار واپسی کی اور اب ایک بار پھر انگلینڈ کے ٹاپ فٹ بال لیول پر پہنچ گئی ہے۔

کووینٹری سٹی کی یہ واپسی کلب اور اس کے مداحوں کے لیے ایک تاریخی اور جذباتی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔ اس پورے واقعہ نے فٹ بال کی دنیا میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande