
میڈرڈ، 18 اپریل (ہ س): باوقار لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز کے 27 ویں ایڈیشن میں تاریخ رقم کی جائے گی۔ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور فری اسٹائل اسکیئنگ لیجنڈ ایلین گو تقریب کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دو کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ایوارڈ شو کی میزبانی کی ہو۔
یہ تقریب 20 اپریل کو میڈرڈ کے پالاسیو ڈی سیبلز میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے لیجنڈ کھلاڑی، مشہور شخصیات اور کھیلوں کے شائقین شرکت کریں گے۔ اس تقریب کو عالمی سطح پر نشر کیا جائے گا۔
نوواک جوکووچ، جو پانچ مرتبہ کے لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر اور 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح ہیں، نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا، یہ ایوارڈ نہ صرف کھیلوں کی عمدگی کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ کھیل کی طاقت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ دریں اثنا، ایلین گو نے کہا کہ لاریئس ایوارڈ جیتنا ان کے کیرئیر کا ایک اہم سنگ میل تھا اور انہیں اس تقریب کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔
اس تقریب میں اسپورٹس مین آف دی ایئر،a سپورٹس وومن آف دی ایئر، ٹیم آف دی ایئر، بریک تھرو اور کم بیک آف دی ایئر جیسی کیٹیگریز میں ایوارڈز دئیے جائیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی