دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان ، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیےٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو اس دورے کے لیے پاکستان کی سینئر مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے
Sports-Cricket-Pak-Team-Ban-Tour


نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیےٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو اس دورے کے لیے پاکستان کی سینئر مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سرفراز نے انڈر 19 ٹیم کو بطور مینٹور- مینیجر ایشیا کپ کی جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کھلاڑی اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ اور عمر گل کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ شان مسعود ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز 2025-27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہو گی۔

پاکستان ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس اور محمد غازی غوری کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے۔ٹیم کے پانچ کھلاڑی اذان اویس، امام الحق، محمد غازی غوری، نعمان علی اور ساجد خان اس وقت لاہور میں ریڈ بال کے تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں جمع ہوگی جہاں یکم مئی تک تربیتی کیمپ چلے گا۔ اس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف کھلاڑی اپنی ٹیموں کی مہم ختم ہونے کے بعد کیمپ میں شامل ہوں گے، جبکہ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 3 مئی کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم:

شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل شاہ اور شاہ فرید۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande