راجستھان رائلز اتوار سے جے پور مقابلوں کے لیے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کرے گا
جے پور، 18 اپریل (ہ س)۔ جے پور میں راجستھان رائلز کے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے ہوم میچوں کے لیے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت 19 اپریل سے شروع ہوگی۔ شائقین سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کے ایسٹ، ویسٹ اور نارتھ گیٹس پر واقع باکس آفسپر متعین کئے گئے کاو¿نٹرز سے
rajasthan-royals-IPL-jaipur-match


جے پور، 18 اپریل (ہ س)۔ جے پور میں راجستھان رائلز کے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے ہوم میچوں کے لیے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت 19 اپریل سے شروع ہوگی۔ شائقین سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کے ایسٹ، ویسٹ اور نارتھ گیٹس پر واقع باکس آفسپر متعین کئے گئے کاو¿نٹرز سے ٹکٹ خرید سکیں گے، جو روزانہ صبح 11:00 بجے سے شام 6.00 بجے تک کھلا رہے گا۔ اس پہل کا مقصد ٹکٹوں کی خریداری کو شائقین کے لیے مزید قابل رسائی بنانا اور انہیں اسٹیڈیم کے براہ راست تجربے کا حصہ بننے کے لیے اضافی ذرائع فراہم کرنا ہے۔

راجستھان رائلز اپنے گوہاٹی لیگ(مرحلے) میں مسلسل تین جیت کے بعد شاندار فارم میں جے پور واپس آ رہی ہے ۔ اس شاندار کارکردگی نے شائقین کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے، جو اپنی ٹیم کا گھریلو میدان پر واپسی پر استقبال کرنے اور سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پرجوش ماحول کو دوبارہ جگانے کے لیے بے تاب ہیں۔

راجستھان رائلز جے پور میں چار گھریلو میچ کھیلے گی جس میں راجستھان رائلز بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد - 25 اپریل 2026، راجستھان رائلز بمقابلہ دہلی کیپٹلز - 1 مئی 2026،

راجستھان رائلز بمقابلہ گجرات ٹائٹنز - 9 مئی 2026 اور راجستھان رائلز بمقابلہ لکھنو¿ - 19 مئی 2026 شامل ہے۔

تمام میچوں کے ٹکٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے، جس سے شائقین کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے متعدد مواقع ملیں گے۔ راجستھان رائلز کے آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر ڈسٹرکٹ بائی زومیٹو پر بھی دستیاب ہیں،جس سے شائقین کو اپنی سیٹیں آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے بک کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande