ایل جی نے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی یاد میں قائم کردہ یادگار، میوزیم اور لائبریری کا افتتاح کیا
جموں, 18 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز راجوری میں شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی یاد میں قائم کردہ یادگار، میوزیم اور لائبریری کا افتتاح کیا۔یا درہے کہ ڈاکٹر راج کمار تھاپا نے آپریشن سندور کے
Lg


جموں, 18 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز راجوری میں شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی یاد میں قائم کردہ یادگار، میوزیم اور لائبریری کا افتتاح کیا۔یا درہے کہ ڈاکٹر راج کمار تھاپا نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے لوث خدمات اور عوامی بہبود کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ یادگار نہ صرف شہید کی قربانی کو زندہ رکھے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ بنے گی۔تقریب کے دوران ڈاکٹر تھاپا کی زندگی اور خدمات پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہلِ خانہ، سیکورٹی فورسز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande