چرانگ میں بھوٹان کی سرحد پر رونیکھاٹا فاریسٹ آفس میں تشدد کے سلسلے میں 15 گرفتار
چرانگ (آسام)، 18 اپریل ( ہ س)۔ پولیس نے آسام کے چرانگ ضلع میں بھوٹان کی سرحد کے قریب رونیکھاٹا فاریسٹ ڈویژن کے دفتر میں جمعہ کو ہونے والے پرتشدد واقعہ کے سلسلے میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی ۔ واقعہ کے بعد جنگلات کے د
ASSAM-CHIRANG-PROTEST-Runikhat


چرانگ (آسام)، 18 اپریل ( ہ س)۔ پولیس نے آسام کے چرانگ ضلع میں بھوٹان کی سرحد کے قریب رونیکھاٹا فاریسٹ ڈویژن کے دفتر میں جمعہ کو ہونے والے پرتشدد واقعہ کے سلسلے میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی ۔

واقعہ کے بعد جنگلات کے دفتر میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

دریں اثنا، بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل (بی ٹی سی) کے سربراہ ہگراما مہیلاری نے کہا ہے کہ وہ جائے وقوع کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جسے انہوں نے پیر تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نگرانی بڑھا دی ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande