دارجلنگ میں ٹوائے ٹرین کے ذریعے ووٹنگ بیداری مہم
دارجلنگ، 18 اپریل (ہ س)۔پہاڑیوں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پہل شروع کی گئی ہے۔ ہندوستان کے انتخابی کمیشن اور دارجلنگ ہمالین ریلوے (ڈی ایچ آر) کی مشترکہ پہل پر یونیسکو کی ثقافتی ورثہ دارجیلنگ ٹوائے ٹرین کو ووٹر بیداری
-Voter-Awareness-CampToy-Train


دارجلنگ، 18 اپریل (ہ س)۔پہاڑیوں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پہل شروع کی گئی ہے۔ ہندوستان کے انتخابی کمیشن اور دارجلنگ ہمالین ریلوے (ڈی ایچ آر) کی مشترکہ پہل پر یونیسکو کی ثقافتی ورثہ دارجیلنگ ٹوائے ٹرین کو ووٹر بیداری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت ، خصوصی طور پر سجائی گئی ٹوائے ٹرین کو دارجلنگ اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ”جمہوریت کے اس تہوار سے کوئی ووٹر محروم نہ رہے“۔ سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وی ای پی ) پروگرام کے تحت منعقدہ اس پہل میں ضلع انتظامیہکا بھی تعاون رہا۔

اس دوران اسٹیشن کے احاطے میں رنگا رنگ ماحول دیکھنے کو ملا۔ لڑکیاں اپنے اسکول یونیفارم کے بجائے روایتی لباس میں نظر آئیں اور مقامی رقص کے ذریعہ مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ ٹرین میں ایک کوچ وی آئی پیز کے لیے مخصوص کیا گیا، جبکہ باقی حصہ کھلا ہوا تھا، جس میں کالج کے طلبا، فنکار اور لوگ شامل ہوئے۔

رقص، موسیقی اور تقاریر کے ذریعے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفس نے واضح کیا کہ جمہوری نظام میں ہر ووٹ اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

ڈی ایچ آر کے ڈویژنل آپریٹنگ منیجر سمیت جیسوال اور دارجلنگ اسٹیشن ماسٹر سمن پردھان نے امید ظاہر کی کہ تمام پہاڑی ووٹر 23 اپریل کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande