
گریڈیہ، 18 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سریا تھانہ علاقے میں ایک حادثہ میں کنویں میں ڈوبنے سے دو نابالغ بچیوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ حادثہ کے بعد ہفتہ کو مقامی لوگوں کی کوششوں سے دونوں کو کنویں سے باہر نکالا گیا۔ جب تک دونوں کو کنویں سے باہر نکالا گیا، دونوں کی موت ہو چکی تھی۔
واقعہ سریا تھانہ علاقے کے لالو کونی گاوں کا ہے۔ متوفیان کی شناخت نغمہ خاتون اور شاہین پروین کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں جمعہ کی رات رفع حاجت کے لیے گئی تھیں۔ واپس نہ لوٹنے پر لوگوں نے تلاش شروع کی۔ اس دوران ہفتہ کو دونوں کی لاشیں کنویں میں تیرتی ہوئی ملییں۔ فی الحال حادثہ کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ حادثہ کے حوالے سے تھانہ انچارج پنکو کمار کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گریڈیہ صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ ادھر حادثہ کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔ گاوں میں بھی سوگ کی لہر ہے۔ ضلع پنچایت رکن انوپ کمار پانڈے نے کہا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن