
رانچی، 18 اپریل ( ہ س )۔ محکمہ پولیس میں ایک بڑے ردوبدل کے تحت جھارکھنڈ حکومت نے 46 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جمعہ کی رات دیر گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ تبادلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی سے لیکر اے ڈی جی رینک کے افسران تک کا تبادلہ
کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جھارکھنڈ پولیس میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ کئی اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ متعدد افسران کو نئی پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ اہم اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔اے ڈی جی سی آئی ڈی منوج کوشک کو اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔جھارکھنڈ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ایم ڈی پنکج کمبوج کو انسانی حقوق کے آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔آئی جی سرویلنس کم سیکیورٹی نریندر کمار سنگھ کو پلامو میں آئی جی آپریشنز کے ساتھ آئی جی پلامو زون کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔رشبھ کمار جھا کو جے اے پی-4 کے ساتھ ایس آئی ایس ایف کمانڈنٹ کا اضافی چارج دیا گیا۔ ان کے علاوہ متعدد اضلاع کے ایس پی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد