
رانچی، 18 اپریل ( ہ س) : ریاستی حکومت نے بیک وقت 17 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے ساتھ کئی اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور سرکاری زبان کی جانب سے جمعہ کی رات دیر گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راجیو رنجن کو جمشید پور کا ڈپٹی کمشنر، سندیپ کمار کو لاتیہار کا ڈپٹی کمشنر، اننیا متل کو گڑھوا کا ڈپٹی کمشنر، کرن ستیارتھی کو گملا کا ڈپٹی کمشنر اور میدھا بھاردواج کو پاکوڑ کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ منیش کمار کو چائیاسا کا ڈپٹی کمشنر، رتوراج کو رام گڑھ کا ڈپٹی کمشنر، روی آنند کو چترا کا ڈپٹی کمشنر اور دیپک کمار دوبے کو صاحب گنج کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
لوکیش مشرا کو گوڈا، ششی پرکاش سنگھ کو دیوگھر، اتکرش گپتا کو کوڈرما اور ہیمنت ستی کو ہزاری باغ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دلیپ پرتاپ سنگھ کو پالامو کا نیا ڈپٹی کمشنر، سوربھ کمار بھوانیا کو کھونٹی کا نیا ڈپٹی کمشنر، سندیپ کمار مینا کو لوہردگا کا نیا ڈپٹی کمشنر اور آلوک کمار کو جامتارا کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد