تاریخ کے آئینے میں 19 اپریل- جب آریہ بھٹ کے ساتھ ہندوستان نے خلائی دور میں پہلا قدم رکھا
ہندوستان آج خلائی سائنس کے شعبے میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے، لیکن اس فخر سے بھرپور سفر کا آغاز ایک تاریخی کامیابی سے ہوا تھا۔ 19 اپریل کا دن ہندوستانی خلائی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی دن ہندوستان نے اپنا پہلا سیارچہ (سی
علامتی تصویر


ہندوستان آج خلائی سائنس کے شعبے میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے، لیکن اس فخر سے بھرپور سفر کا آغاز ایک تاریخی کامیابی سے ہوا تھا۔ 19 اپریل کا دن ہندوستانی خلائی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی دن ہندوستان نے اپنا پہلا سیارچہ (سیٹلائٹ) ’آریہ بھٹ‘ لانچ کر کے خلائی دور میں قدم رکھا تھا۔

سال 1975 میں سوویت یونین، جسے آج روس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی مدد سے اس سیارچے کو خلا میں بھیجا گیا۔ یہ ہندوستان کا پہلا سائنسی سیارچہ تھا، جس کا نام عظیم ریاضی داں اور ماہرِ فلکیات آریہ بھٹ کے اعزاز میں رکھا گیا۔ اس مشن نے ہندوستان کو ان چنندہ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جنہوں نے خلا میں اپنی موجودگی درج کرائی۔

آریہ بھٹ کی لانچنگ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی سمت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوئی۔ اس سے ملک میں خلائی تحقیق، مواصلاتی ٹیکنالوجی اور سائنسی تجربات کی مضبوط بنیاد پڑی۔ یہی وہ شروعات تھی جس نے آگے چل کر ہندوستان کو خلائی شعبے میں خود کفیل بننے کی راہ دکھائی۔

آج انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی قیادت میں ہندوستان نے چندریان اور منگلیان جیسے کئی کامیاب مشنوں کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی تکنیکی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1451- بہلول لودھی نے دہلی پر قبضہ کیا۔

1882- کلکتہ میں پہلے زچہ و بچہ اسپتال کا آغاز۔

1910- ہیلی دم دار ستارے کو پہلی بار عام طور پر دیکھا گیا۔

1933- انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سید حسن امام کا انتقال۔

1936- فلسطین میں یہودی مخالف فسادات شروع ہوئے۔

1950- شیاما پرساد مکھرجی مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے پہلے وزیر بنے۔

1968- ہندی فلموں کے اداکار ارشد وارثی کی پیدائش۔

1971- ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ سیریز جیتی۔

1972- بنگلہ دیش دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کا رکن بنا۔

11977- سیٹلائٹ کمیونیکیشن کا آغاز۔

1977- ہندوستان کی مشہور ایتھلیٹکس کھلاڑی انجو بوبی جارج کی پیدائش۔

1999- بی بی سی کی جانب سے بین الاقوامی خبر رساں میگزین شروع کرنے کا منصوبہ۔

2001- بی ایس ایف نے میگھالیہ کے گاوں سے بنگلہ دیشی فوج کو مار بھگایا۔

2006- پہلے خلاباز نیل آرمسٹرانگ کو ان کے ذریعے لایا گیا چاند کا ٹکڑا تحفے میں دیا گیا۔

2007- ’دی وزارڈ آف آئی ڈی‘ سیریز کے کارٹونسٹ برینڈ پارکر کا انتقال۔

2008- اتر پردیش حکومت نے مغربی اتر پردیش میں اراضی کے حصول کے لیے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

2008- پاکستان نے ایٹمی ہتھیار لے جانے والے 2000 کلومیٹر کی رینج والے میزائل شاہین-2 کا کامیاب تجربہ کیا۔

2008- فرنچ گیانا میں واقع یورپ کے خلائی مرکز ’کورو‘ سے ایرین-5 راکٹ کے ذریعے برازیل اور ویتنام کے دو مواصلاتی سیارچے ایک ساتھ لانچ کیے گئے۔

2010- گلوبل وارمنگ کے ثبوت ملنے کے بعد نیپال کے کوہ پیماوں کی ایک ٹیم ایورسٹ کے 8 ہزار میٹر سے اوپر کے ’ڈیتھ زون‘ کی صفائی کرے گی۔ اس مہم میں 20 نیپالی کوہ پیما حصہ لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande