
تاریخ کے آئینے میں 18 اپریل: تاتیا ٹوپے کی مجاہدانہ عظمت کا دن
ملک اور دنیا کی تاریخ میں 18 اپریل کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے جانی جاتی ہے، لیکن ہندوستان کے لیے یہ دن تاتیا ٹوپے کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ تاتیا ٹوپے، جن کا اصل نام رام چندر رگھوناتھ ٹوپے تھا، 1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے اہم رہنماوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی جرات و حکمتِ عملی سے انگریزوں کو کئی بار چیلنج کیا۔ اس دور میں جب ملک کے کئی حصوں میں لوگ غلامی کو اپنا مقدر مان چکے تھے، تاتیا ٹوپے نے آزادی کی شمع روشن کی اور لوگوں کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کرایا۔
1857 کی بغاوت میں ان کا کردار انتہائی فیصلہ کن رہا۔ انہوں نے نہ صرف فوجی قیادت کی بلکہ مختلف علاقوں میں انقلابی سرگرمیوں کو منظم کر کے تحریکِ آزادی کو مہمیز دی۔ ان کی تزویراتی مہارت اور حب الوطنی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔
دیگر اہم واقعات
1612- شاہ جہاں نے ممتاز سے نکاح کیا۔
1621- سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کی پیدائش۔
1902- مجرموں کی شناخت کے لیے ڈنمارک نے سب سے پہلے فنگر پرنٹ درج کرنا شروع کیے۔
1917- گاندھی جی نے اپنی ستیہ گرہ تحریک کے آغاز کے لیے بہار کے چمپارن کا انتخاب کیا۔
1950- ونوبا بھاوے نے آندھرا پردیش کے تلنگانہ میں پنچم پلی گاوں کی 80 ایکڑ زمین کے ساتھ بھودان تحریک شروع کی۔
1955- معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کا 76 برس کی عمر میں پرنسٹن کے ایک اسپتال میں انتقال۔
1971- ہندوستان کا پہلا جمبو جیٹ بوئنگ 747 بمبئی پہنچا۔ اسے ’سمراٹ اشوک‘ کا نام دیا گیا۔
1991- کیرالہ کو ملک کی پہلی مکمل خواندہ ریاست قرار دیا گیا۔
1991- سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی لوک سبھا میں ایک ووٹ سے تحریکِ اعتماد ہار گئے۔
1996- قاہرہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے یونان کے 17 سیاحوں اور ان کے مقامی گائیڈ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
2001- ہندوستانی سرحد میں گھس آنے والی بنگلہ دیشی فوج کی فائرنگ سے ہندوستان کے 16 جوان شہید۔
2002- 1973 سے اٹلی میں مقیم افغانستان کے سابق حکمراں محمد ظہیر شاہ کابل لوٹے۔
2005- ہندوستان ممبئی میں واقع ’جنا ہاوس‘ پاکستان کو دینے پر رضامند۔
2008- پاکستان نے ہندوستانی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی کی سزا ایک ماہ کے لیے ٹال دی۔
2008- ہندوستان اور میکسیکو نے سول ایوی ایشن اور توانائی کے شعبوں میں نئے معاہدے کیے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن