
تاریخ میں 17 اپریل کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے جانی جاتی ہے، لیکن سال 1815 میں ہونے والی ایک قدرتی آفت نے اس دن کو خاص بنا دیا۔ انڈونیشیا کے جزیرہ سمباوا پر واقع ماونٹ تمبورا کا دھماکہ انسانی تاریخ کے سب سے تباہ کن آتش فشانی واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ آتش فشاں برسوں تک خاموش رہنے کے بعد 5 اپریل 1815 کو متحرک ہوا، جب علاقے میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد 10 اپریل کو زوردار دھماکہ ہوا، جس سے بھاری تباہی مچ گئی۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ آس پاس کے علاقوں میں ڈیڑھ میٹر تک راکھ کی تہہ جم گئی اور سمندر میں اٹھنے والی لہروں نے سونامی کی شکل اختیار کر لی۔
اس کے بعد 17 اپریل کو ایک اور بڑا دھماکہ ہوا، جس نے صورتحال کو مزید ہولناک بنا دیا۔ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا اور گرم راکھ تیزی سے پھیلتے ہوئے گاوں، کھیتوں اور جنگلوں کو اپنی زد میں لینے لگی۔ ہوا میں پھیلی راکھ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس آفت میں ہزاروں لوگوں کی جان گئی۔ براہِ راست تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اس کے بعد پڑنے والے شدید خشک سالی اور قحط کی وجہ سے تقریباً 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ اس واقعے کا اثر صرف مقامی سطح تک محدود نہیں رہا، بلکہ عالمی آب و ہوا پر بھی پڑا۔
مورخین کے مطابق، اس دھماکے نے زمین کے درجہ حرارت کو متاثر کیا اور کئی خطوں میں غیر معمولی موسم دیکھنے کو ملا۔ اس تباہ کن واقعے کے بعد ماونٹ تمبورا کی اونچائی بھی کم ہو گئی، جو اس کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ آج بھی 17 اپریل کا یہ واقعہ ہمیں قدرت کی بے پناہ طاقت اور اس کے سامنے انسان کی حدود کا احساس دلاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1799: سری رنگا پٹنم کا محاصرہ شروع ہوا۔ 4 مئی کو ٹیپو سلطان کی شہادت کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔
1941: دوسری عالمی جنگ کے دوران یوگوسلاویہ نے جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
1946: شام نے فرانس سے آزادی ملنے کا اعلان کیا۔
1971: مصر، لیبیا اور شام نے مل کر متحدہ عرب ریاست بنانے کے لیے فیڈریشن تشکیل دی۔
1977: سوتنتر پارٹی کا جنتا پارٹی میں انضمام۔
1983: ایس ایل وی 3 راکٹ نے دوسرے روہنی سیٹلائٹ کو زمین کے قریبی مدار میں نصب کیا۔
1993: خلائی جہاز ایس ٹی ایس-56 ڈسکوری زمین پر واپس لوٹا۔
1995: پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے نوجوان کارکن اقبال مسیح کا قتل۔
2003:55 برسوں کے بعد ہندوستان-برطانیہ پارلیمانی فورم کا قیام۔
2006: سوڈان کے رویے سے چاڈ افریقی یونین امن مذاکرات سے ہٹ گیا۔
2008: افراطِ زر کی شرح 0.27 فیصد گر کر 7.14 فیصد ہوگئی۔
2008:ہندوستان اور برازیل کے درمیان چار اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن