تاریخ کے آئینے میں 16 اپریل ہندوستانی ریل کی سالگرہ، جب پہلی بار پٹریوں پر دوڑی ٹرین
تاریخ کے آئینے میں 16 اپریل ہندوستانی ریل کی سالگرہ، جب پہلی بار پٹریوں پر دوڑی ٹرین ہندوستان کی نقل و حمل کی تاریخ میں 16 اپریل کا دن بے حد خاص ہے۔ اسی دن سال 1853 میں ہندوستانی ریلوے کی پہلی مسافر ٹرین نے اپنا تاریخی سفر شروع کیا تھا۔ یہ ٹرین
علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 16 اپریل ہندوستانی ریل کی سالگرہ، جب پہلی بار پٹریوں پر دوڑی ٹرین

ہندوستان کی نقل و حمل کی تاریخ میں 16 اپریل کا دن بے حد خاص ہے۔ اسی دن سال 1853 میں ہندوستانی ریلوے کی پہلی مسافر ٹرین نے اپنا تاریخی سفر شروع کیا تھا۔ یہ ٹرین اس وقت کے بمبئی (اب ممبئی) سے تھانے کے درمیان چلائی گئی تھی، جس نے ملک میں ریل ٹرانسپورٹ کی بنیاد رکھی۔ 16 اپریل 1853 کو چلی اس پہلی مسافر ٹرین کو ہندوستانی ریل کی ’’سالگرہ‘‘ بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ سفر تقریباً 34 کلومیٹر طویل تھا اور اس ٹرین میں کل 14 ڈبے لگائے گئے تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ اس ٹرین کو کھینچنے کے لیے تین انجن لگائے گئے تھے، جو اس وقت کی ٹیکنالوجی کے حساب سے ایک بڑی کامیابی مانی جاتی ہے۔

اس تاریخی سفر میں تقریباً 400 مسافروں نے سفر کیا تھا۔ اس دور میں یہ واقعہ محض ایک ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز نہیں تھا، بلکہ ہندوستان کی سماجی اور معاشی ترقی کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہوا۔ وقت کے ساتھ ہندوستانی ریل نے طویل سفر طے کیا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1919: امرتسر میں ہوئے جلیانوالہ باغ قتل عام میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مہاتما گاندھی نے دعائیہ تقریب اور اپواس کا اعلان کیا۔

1945: ایک سوویت آبدوز کے باعث جرمن پناہ گزین جہاز ڈوب گیا، جس سے 7000 افراد ہلاک ہوئے۔

1964: برطانیہ کے مشہور جرائم میں شامل ’دی گریٹ ٹرین رابری‘ کے لیے 12 افراد کو 307 سال کی سزا سنائی گئی۔

1988: شمالی عراق کے کرد آبادی والے شہر حلبجہ پر ہوئے گیس حملے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ بہت سے لوگ اس کے اثر سے بیمار ہو گئے۔

1988: تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) کے طاقتور رہنما خلیل الوزیر عرف ابو جہاد کو تیونس میں واقع ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔

1990: بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب ایک کھچا کھچ بھری مسافر گاڑی کے دو ڈبوں میں دھماکے کے بعد کم از کم 80 افراد کی جان گئی اور 65 دیگر زخمی ہوئے۔

1999: پاکستان نے ہندوستان کو ہرا کر کوکا کولا کپ سہ فریقی ٹورنامنٹ (شارجہ) جیتا۔

1999: ’نیو مائیکروو‘ نامی سب سے بڑے سائز کے جرثومے کا امریکہ میں پتہ چلا۔ عبدالعزیز بوتفلیقہ الجزائر کے نئے صدر بنے۔

2002: جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 120 ہلاک۔

2004: ہندوستان نے راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرا کر دونوں ممالک کے درمیان منعقدہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔

2008: اتر پردیش میں لوک سبھا کی پانچ نشستوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں بی ایس پی کے امیدوار فاتح رہے۔

2008: لیسٹر سٹی کونسل (لندن) نے اس کثیر الثقافتی شہر میں ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا مجسمہ لگانے کی منظوری دے دی۔

2010: برک سربراہی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں رکن ممالک برازیل، روس، ہندوستان اور چین کے رہنماوں نے اقوامِ متحدہ (یو این) میں ہندوستان اور برازیل کے اہم کردار اور نمائندگی کو یقینی بنانے والی اصلاحات پر زور دیا۔

2020: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک انفیکشن کے 2,083,820 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 137,500 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande