نائب صدر جمہوریہ اور دیگر نے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے مرکزی وزراءاور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مل کر سابق صدر جمہوریہ، ممتاز ماہر تعلیم، فلسفی اور عظیم استاد ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر ر
نائب صدر جمہوریہ اور دیگر نے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے مرکزی وزراءاور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مل کر سابق صدر جمہوریہ، ممتاز ماہر تعلیم، فلسفی اور عظیم استاد ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر رادھا کرشنن نے کہا کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے اپنی زندگی علم کے حصول اور نوجوان ذہنوں کی تشکیل کے لیے وقف کر دی۔ ان کی زندگی سیکھنے کی طاقت، عاجزی اور قوم کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی پائیدار میراث ہمیں اپنی زندگیوں میں علم، دیانت اور ہمدردی کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر نتن گڈکری نے سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طاقتور خیالات ہمیشہ نوجوانوں کو ایک تعلیم یافتہ، قابل اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ تعلیم کے تئیں ان کی لگن اور ان کے خیالات ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممتاز فلسفی اور سیاست دان، تعلیم اور عوامی زندگی میں ان کی شراکت نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی تعلیم، ثقافت اور ہندوستانی فکر کی عظیم روایت کی روشن علامت ہے۔ ان کے افکار کی روشنی تعلیم، ثقافت اور انسانی اقدار کی راہیں ہمیشہ روشن کرتی رہے گی۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی علمی روایت اور تعلیم کے لیے ان کی زندگی بھر کی لگن ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ ملک قوم کی تعمیر اور فکری شعور کے پھیلاو¿ میں ان کی منفرد شراکت کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن (1888-1975) ہندوستان کے پہلے نائب صدر (1952-1962) اور دوسرے صدر (1962-1967) تھے۔ وہ ایک عظیم فلسفی اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کے اعزاز میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہیں 1954 میں بھارت رتن سے نوازا گیا۔ انہوں نے ہندوستانی فلسفے کو عالمی سطح پر قائم کیا اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے رادھا کرشنن کمیٹی کی قیادت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande