
تل ابیب،17اپریل(ہ س)۔
اسرائیل کی لبنان میں جاری نئی جنگ جس کا آغاز 2 مارچ کو ہوا تھا۔ جمعرات کے روز بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لبنان میں مزید سات افراد کو ہلاک اور 33 کو زخمی کیا ہے۔لبنانی وزارت صحت نے اپنے لوگوں کی اس ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق یہ بمباری جمعرات ہی کے روز سامنے آنے والے دس روزہ جنگ بندی کے اعلان سے محض چند گھنٹے قبل اسرائیلی فورسز نے کی تھی۔سرکاری میڈیا نے اسرائیلی بمباری کو شہریوں کے خلاف قتل عام کی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ حکومتی ادارے بمباری کے بعد ملبہ بننے والی آبادیوں کا ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی جو تعداد اب تک سامنے آئی ہیں یہ ابتدائی اطلاعات ہیں، ان میں اضافے کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔
جمعرات ہی کے روز حزب اللہ نے لبنانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے جنوبی حصے میں بیکا وادی کی طرف واپسی نہ کریں اور اپنے اس فیصلے کو التوا میں رکھیں۔خیال رہے ٍاسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی اطلاعات کے مطابق نفاذ لبنانی وقت کے مطابق رات 9 بجے طے پایا تھا۔ لبنان کی حکومت نے ایک بیان میں اس سلسلے میں کہا ہے کہ دشمن کی معاہدوں کی خلاف ورزی کی روایت جاری ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور جنوبی پنجاب میں مزید اہداف کو آگے بڑھانے سے گریز کرے۔
حزب اللہ سے جڑی اسلامی ہیلتھ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ جنگ بندی ہو گئی ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ رکے رہیں اور اگلی صبح کا انتظار کریں۔ اس سے پہلے بیکا وادی کی طرف واپس نہ آئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan