ڈویزنل جیل میں ڈی ایم اور ایس پی نے کی چھاپہ ماری
ارریہ، 16 اپریل (ہ س)۔ ڈی ایم ونود دوہان اور ایس پی جتیندر کمار کی قیادت میں جمعرات کی صبح ڈویزنل جیل میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ چھاپہ ماری میں ڈی ایم اور ایس پی کے علاوہ صدر ایس ڈی ایم، صدر ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک، سائبر ڈی ایس پی، ٹاؤن تھانہ
ڈویزنل جیل میں ڈی ایم اور ایس پی نے کی چھاپہ ماری


ارریہ، 16 اپریل (ہ س)۔ ڈی ایم ونود دوہان اور ایس پی جتیندر کمار کی قیادت میں جمعرات کی صبح ڈویزنل جیل میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ چھاپہ ماری میں ڈی ایم اور ایس پی کے علاوہ صدر ایس ڈی ایم، صدر ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک، سائبر ڈی ایس پی، ٹاؤن تھانہ انچارج سمیت کئی دیگر انتظامی اور پولیس حکام کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ کئی تھانوں کی پولیس بھی تعینات تھی۔

اہلکاروں نے قیدیوں کی بیرکوں، قیدیوں کے سامان اور دیگر مشکوک مقامات پر چھا پہ ماری کی ۔ انتظامی حکام سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چھاپہ ماری سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

حکام نے جیل کے اندر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ موقع پر ڈی ایم اور ایس پی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے لیے تعینات دیگر اہلکاروں اور فورس کو کئی ضروری ہدایات جاری کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande