اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں نوجوان کاگولی مار کرقتل
شاہجہاں پور، 15 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے مدن پور تھانہ علاقے میں واقع بری خاص گاو¿ں میں منگل کی دیر رات ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے میں مقتول کا بھائی زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گی
UTTAR-PRADESH-YOUTH-MURDER


شاہجہاں پور، 15 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے مدن پور تھانہ علاقے میں واقع بری خاص گاو¿ں میں منگل کی دیر رات ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے میں مقتول کا بھائی زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

مدن پور تھانہ علاقہ کے بری خاص گاو¿ں کے رہنے والے وشرام کے کوئی بیٹا نہیں ہے۔ اس نے اپنی بیٹی کی شادی مدنا پور علاقے کے کرن پور پڑری گاو¿ں میں کی تھی۔ ان کاناتی شیام سندر (25) بچپن سے ہی ان کے ساتھ رہ رہا تھا۔ وشرام نے اپنی زمین بھی شیام سندر کو دے دی تھی۔ اسی بات سے وشرام کے بھتیجے دھنویر اور اس کے بیٹے اجے بھان ناراض رہنے لگے۔ منگل کو دھنویر اور دیگر کا شیام سندر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس وقت معاملہ پرسکون ہو گیا تھا۔

رات دیر گئے تقریباً 11 بجے، دھنویر، اجے بھان اور دیگر کا شیام سندر کے ساتھ پھر سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران ملزم نے شیام سندر کو گولی مار دی جبکہ اس کا بھائی برج موہن (22) زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے شیام سندر کو مردہ قرار دیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی)دیویندر کمار نے بتایا کہ شیام سندر نامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande