
امیٹھی، 15 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش میں امیٹھی ضلع کے گوری گنج تھانہ علاقے کے تحت واقع چتوری پور ماجرا مؤ گاؤں میں بدھ کی صبح اس وقتکھلبلی مچ گئی جب گاو¿ں والوں نے ایک نوجوان خاتون کی لاش ایک نہر کے قریب کھیت میں پائی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، بدھ کی صبح گاو¿ں والوں نے گوری گنج تھانہ علاقے کے تحت چتوری پور ماجرا مؤ گاؤں میں ایک نہر کے کنارے پڑی ایک لاش ملی۔ لاش کی شناخت چتوری پور کے رہنے والے اودھیش پرساد دوبے کی بیٹی انیتا (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ گاو¿ں والوں نے بتایا کہ خاتون کو کسی نامعلوم شخص نے تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔ خاتون کی لاش اس کے گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر نہر کے کنارے ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔
خبر ملتے ہی نوجوان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ گاؤں والوں نے فوراً مقامی تھانے کو اطلاع دی۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ انیتا نے شام کا کھانا پکایا، سب کو کھلایا، برتن دھوئے اور پھر سونے چلی گئی۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس کے بعد وہ نہر کے کنارے کیسے پہنچی۔ انیتا غیر شادی شدہ تھی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پنچایت نامہ بھرا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس معاملے میں ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیانیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانے کے انسپکٹر انچارج سمیت پوری پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس ہر زاویے سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور معلومات جمع کرنے کے لیے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جلد ہی پورے معاملے کا انکشاف کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد