امیٹھی: آٹے کی چکی کے اندر سے نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیلی
امیٹھی، 15 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے رام گنج تھانہ علاقے کے تحت تریسونڈی صنعتی علاقے میں واقع بھالوٹیا فروٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں مشتبہ حالات میں ایک نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پ
BODY-OF-YOUNG-MAN-FOUND-


امیٹھی، 15 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے رام گنج تھانہ علاقے کے تحت تریسونڈی صنعتی علاقے میں واقع بھالوٹیا فروٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں مشتبہ حالات میں ایک نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متوفی کی شناخت پرینک کمار مشرا (21) ولد راجیش کمار مشرا ساکن گاو¿ں ابراہیم پور، رام نگر تھانہ بارہ بنکی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے فلور مل میں مزدوری کر رہا تھا۔ جیسے ہی مل کے عملے نے نوجوان کو سیڑھیوں کے نیچے پھندے سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پھندے سے اتار کر تحویل میں لے لیا۔ ضروری پنچنامے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بارے میں رام گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر کرشنا موہن سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کر رہی ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande