حج قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی وزارتِ داخلہ کا بڑا اقدام، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ
ریاض،15اپریل(ہ س)۔ سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نئی سزاو¿ں کا اعلان کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے والے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ
حج قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی وزارتِ داخلہ کا بڑا اقدام، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ


ریاض،15اپریل(ہ س)۔

سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نئی سزاو¿ں کا اعلان کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے والے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی حجاج کو پناہ دینے، چھپانے یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں پر 100 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

یہ سزائیں ان افراد پر بھی لاگو ہوں گی جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر ہوں اور مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں داخل ہونے یا وہاں قیام کی کوشش کریں، یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔اسی طرح اگر کوئی شخص ایسے فرد کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرے جو بغیر اجازت حج کرے یا اس کی کوشش کرے، تو اس پر بھی 100 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

اگر متعدد افراد کے لیے ویزے حاصل کیے گئے ہوں تو جرمانے کی رقم بھی اسی حساب سے بڑھائی جائے گی۔مزید برآں ان افراد پر بھی جرمانہ عائد ہوگا جو وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے نقل و حمل فراہم کریں یا اس کی کوشش کریں۔اسی طرح ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، نجی گھروں یا دیگر رہائشی مقامات پر ایسے افراد کو ٹھہرانے، چھپانے یا مدد فراہم کرنے والوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور جرمانے کی مقدار افراد کی تعداد کے مطابق بڑھتی جائے گی۔وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور ان کے سعودی عرب میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ متعلقہ عدالت سے اس گاڑی کی ضبطی کی بھی درخواست کی جائے گی جو ایسے افراد کی نقل و حمل کے لیے استعمال کی گئی ہو۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ سزا کے خلاف متاثرہ شخص 30 دن کے اندر متعلقہ کمیٹی میں اپیل کر سکتا ہے، جبکہ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف 60 دن کے اندر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔آخر میں وزارتِ داخلہ نے شہریوں، مقیم افراد اور تمام ویزا ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ضوابط کی پابندی کریں، خلاف ورزی سے گریز کریں، اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع مکہ مکرمہ میں 911 نمبر پر دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande