
کاٹھمنڈو، 15 اپریل (ہ س) نیپال کی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ اپنی سرحد پر 24 گھنٹے نگرانی بڑھانے کے لیے کئی اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلی سرحد کی وجہ سے دراندازی، اسمگلنگ اور سرحدی جرائم کو روکنے کے لیے متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سشسترا پرہری بل کے ترجمان ڈی آئی جی وشنو پرساد بھٹ کے مطابق بھارت سے متصل نیپال کے 27 اضلاع کی سرحد پر 3000 اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نیپال کی مشرقی سرحد جھاپا سے لے کر مغربی سرحد کنچن پور تک سرحدی اضلاع میں 24 گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت پہاڑی علاقوں سے افرادی قوت کی منتقلی کے ذریعے نیپال بھارت سرحد پر مستقل تعیناتی بڑھانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔
مسلح پولیس فورس کے ترجمان کے مطابق، وزارت داخلہ نے سرحدی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرحد پر 100 نئے واچ ٹاورز کی تعمیر کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی بھٹ نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیپال بھارت سرحد پر بارڈر آو¿ٹ پوسٹس (بی او پی) کی تعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے نیپال-ہندوستان سرحد پر بی او پی کی موجودہ تعداد کو 260 سے بڑھا کر 426 کرنے کے لیے مسلح پولیس فورس کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی