
کاٹھمنڈو، 15 اپریل (ہ س) پولیس نے نیپال کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ڈول پرساد آریال (ڈی پی آریال) کی تین گاڑیوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی گئی ہے۔
بدھ کے روز، کاٹھمنڈو کے تھاپاتھلی سے سنگھا دربار جاتے ہوئے، ان کی گاڑیوں کو لین کراس کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے سنگھا دربار پہنچنے پر جرمانے کیے۔ اسپیکر کی ایسکارٹ گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔
کاٹھمنڈو ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی نوراج ادھیکاری نے کہا کہ ا سپیکر آریال کی گاڑیوں نے تھاپاتھلی علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد ٹریفک پولیس سنگھا دربار پہنچی اور ان کا چالان جاری کیا۔
پہلے وی وی آئی پی گاڑیوں پر لین کی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کی جاتی تھی لیکن وزیر داخلہ سودان گرونگ نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین سب پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وی آئی پیز عام شہریوں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی