سعودی عرب نے غزہ کے عوام کے لیے امداد کا بڑا قافلہ روانہ کیا
ریاض،15اپریل(ہ س)۔ سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کے لیے ایک نیاانسانی امدادی قافلہ روانہ کیا ہے، جو مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ اس قافلے میں خوراک کے بڑے ذخائر اور غذائی اشیائ شامل ہیں، جو فلسطینی عوام کی م
سعودی عرب نے غزہ کے عوام کے لیے امداد کا بڑا قافلہ روانہ کیا


ریاض،15اپریل(ہ س)۔

سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کے لیے ایک نیاانسانی امدادی قافلہ روانہ کیا ہے، جو مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔

اس قافلے میں خوراک کے بڑے ذخائر اور غذائی اشیائ شامل ہیں، جو فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری عوامی مہم کا حصہ ہیں۔امدادی سامان کو غزہ میں شریک ادارے ’سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ‘ نے وصول کیا، جو زمینی سطح پر اس کی تقسیم کا ذمہ دار ہے۔ یہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے اور فوری تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، خاص طور پر ان خاندانوں تک جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ امدادی کارروائیاں منظم طریقہ کار کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، جن میں ان خاندانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہوں نے اپنے کفیل کھو دیے ہیں یا جن کی سربراہی خواتین کر رہی ہیں۔

یہ اقدام سعودی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر جاری ہے، جس کے تحت غزہ کے لیے فضائی، بحری اور زمینی امدادی پلوں کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس عوامی مہم کے ذریعے اب تک 751 ملین ریال سے زائد عطیات جمع ہو چکے ہیں، جن میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا ہے۔یہ مہم خوراک، رہائش، طبی امداد اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی جیسے مختلف انسانی شعبوں میں فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے مصائب میں کمی کے لیے کام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande