ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں مجھے پرواہ نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن،13اپریل(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں۔ٹرمپ نے فلوریڈا سے واپسی پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھ
ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں مجھے پرواہ نہیں: ٹرمپ


واشنگٹن،13اپریل(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں۔ٹرمپ نے فلوریڈا سے واپسی پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے اس کی پروا نہیں کہ وہ واپس آتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ واپس نہیں آتے تو بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔‘

یہ بیان اس کے ایک دن بعد آیا جب پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ’اچھی طرح برقرار‘ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دو امریکی فضائی اہلکاروں کے بارے میں بھی تازہ معلومات فراہم کیں جنہیں اس ماہ کے آغاز میں ایران سے بچایا گیا تھا، جب ان کا لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں کو بتایا، ’وہ بہت اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔‘

ان میں پائلٹ شامل تھا، جسے جہاز سے نکلنے کے فوراً بعد تلاش کر لیا گیا تھا اور ایک ویپن سسٹم آفیسر شامل تھا جسے ایران کے پہاڑوں میں 24 گھنٹے سے زیادہ چھپے رہنے کے بعد بچایا گیا۔ دونوں کو اس واقعے میں زخمی بھی ہونا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande