فرانس میں 500 دن تک ٹرک میں قید بچہ چلنے کی صلاحیت سے محروم
پیرس،13اپریل(ہ س)۔ایک 9 سالہ بچہ تقریباً 18 ماہ (یعنی 500 دن) تک اپنے والد کی وین میں قید رہنے کے بعد چلنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا۔برطانوی اخبار ’میٹرو‘ کی رپورٹ کے مطابق بچے کو مشرقی فرانس میں اس وقت زندہ حالت میں بچا لیا گیا، جب وہ اپنے والد کی
فرانس میں 500 دن تک ٹرک میں قید بچہ چلنے کی صلاحیت سے محروم


پیرس،13اپریل(ہ س)۔ایک 9 سالہ بچہ تقریباً 18 ماہ (یعنی 500 دن) تک اپنے والد کی وین میں قید رہنے کے بعد چلنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا۔برطانوی اخبار ’میٹرو‘ کی رپورٹ کے مطابق بچے کو مشرقی فرانس میں اس وقت زندہ حالت میں بچا لیا گیا، جب وہ اپنے والد کی وین سے برآمد ہوا۔اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ جنینی حالت میں برہنہ ایک کمبل میں لپٹا ہوا، کوڑے کے ڈھیر اور فضلے کے قریب لیٹا ہوا پایا گیا۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نکولس ہائٹز کے مطابق بچے کو طویل عرصے تک وین میں باندھ کر ایک ہی حالت میں رکھا گیا، جس کی وجہ سے وہ چلنے کی صلاحیت کھو بیٹھا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پڑوسی نے پیر کے روز پولیس کو اطلاع دی کہ جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب واقع ایک گاو¿ں ہاگنباخ میں ایک وین سے بچے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔بچے کے والد جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نومبر 2024 سے وین میں اس لیے رکھا تھا کیونکہ ان کی ساتھی اسے ذہنی امراض کے اسپتال بھیجنا چاہتی تھی۔

تاہم پراسیکیوٹر کے مطابق بچے کے کسی ذہنی مرض کا کوئی طبی ریکارڈ موجود نہیں اور اس کی اسکول رپورٹ کے مطابق وہ تعلیمی طور پر ایک ذہین طالب علم تھا۔بچے نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اسے اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ شدید مسائل کا سامنا تھا اور اس نے بتایا کہ وہ 2024 سے نہا بھی نہیں سکا تھا۔والد پر اغوا سمیت ابتدائی الزامات عائد کیے گئے ہیں اور وہ زیر حراست ہیں، جبکہ ان کی ساتھی کو غفلت کے الزام کے تحت عدالتی نگرانی میں رہا کر دیا گیا ہے۔بچے کی 12 سالہ بہن اور 10 سالہ سوتیلی بہن کو سماجی اداروں کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا کسی اور شخص کو اس صورتحال کا علم تھا یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande