مذاکرات میں دو تین اہم ایشوز کے سبب ڈیل نہ ہوسکی: ایرانی وزارت خارجہ کا دعویٰ
تہران،12اپریل(ہ س)۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا میں کئی ایشوز پر اتفاق رائے ہوا، دو تین پر اختلاف برقرار ہے، جس کے باعث ڈیل نہ ہوسکی۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایک ملاقات میں ڈیل کی توقع نہیں
مذاکرات میں دو تین اہم ایشوز کے سبب ڈیل نہ ہوسکی: ایرانی وزارت خارجہ کا دعویٰ


تہران،12اپریل(ہ س)۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا میں کئی ایشوز پر اتفاق رائے ہوا، دو تین پر اختلاف برقرار ہے، جس کے باعث ڈیل نہ ہوسکی۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایک ملاقات میں ڈیل کی توقع نہیں کی جانی چاہیے، دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے، دیگر امور پر نکتہ نظر میں اختلاف موجود ہے، سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی، یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک ذریعہ ہے۔

وزارت کے مطابق یہ مذاکرات ہفتہ کی صبح سے پاکستانی ثالثی میں شدت کے ساتھ جاری رہے، جس کے دوران دونوں فریقین کے درمیان پیغامات اور مسودات کا مسلسل تبادلہ ہوتا رہا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وفد ملک کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لا رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ اس سفارتی عمل کی کامیابی دوسرے فریق کی سنجیدگی، حسنِ نیت اور غیر قانونی و حد سے بڑھی ہوئی مطالبات سے گریز پر منحصر ہے، ساتھ ہی ایران کے جائز حقوق اور مفادات کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے۔تہران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ذرائع بشمول سفارت کاری استعمال کرے گا۔اس کے ساتھ پاکستانی حکومت اور عوام کا مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں جاری امن مذاکرات اتوار کے بعد کے اوقات میں دوبارہ شروع ہوں گے، جب کہ پہلے روز تقریباً 15 گھنٹے طویل مذاکراتی دور ہوا۔خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے پہلے دن 15 گھنٹے طویل بات چیت کا مرحلہ مکمل ہوا، جبکہ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اگلا دور طلوعِ آفتاب کے بعد منعقد ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande