
کینبرا،12اپریل(ہ س)۔آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔بی بی سی عربی کے مطابق وانگ کا کہنا نے کہا کہ ’یہ مایوس کن ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے۔‘ان کا کہنا ہے کہ اب ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور مذاکرات کی طرف واپسی ہونا چاہیے۔وانگ نے خبردار کیا کہ تنازع کی شدت میں اضافے سے انسانی نقصان میں اضافہ ہوگا اور عالمی معیشت پر مزید اثر پڑے گا۔اسلام آباد میں سورج طلوع ہو رہا تھا جب جی ڈی وینس کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے اعلان سامنے آیا۔ہفتہ کی دوپہر سے شروع ہو کر رات کے آخری پہر تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی وفد بنا کسی معاہدے پر پہنچے واپس جا رہا ہے۔وینس کے مطابق بات چیت کے دوران ان کا امریکی صدر سے کئی بار رابطہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ وہ ایران سے یہ یقین دہانی چاہتے تھے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے اور وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے درکار آلات بھی حاصل نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا ’امریکی صدر کا یہی بنیادی مقصد ہے اور ہم نے مذاکرات کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔‘اور انھوں نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا۔ایران ہمیشہ کہتا آیا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan