ایک مینار جامع مسجد للیتا پارک دہلی میں روح پرور محفلِ قرأت کا انعقاد
نئی دہلی، 9 مارچ (ہ س)۔ رمضان المبارک کی بابرکت اور روحانی فضاو¿ں میں ایک مینار جامع مسجد دہلی میں ایک نہایت روح پرور اور بابرکت محفلِ قرا¿ت کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران کے مشہور و معروف قاری، قاری ابوالفضل قدرتی نے اپنی دلنشین اور بے مثال
ایک مینار جامع مسجد للیتا پار دہلی میں روح پرور محفلِ قرات کا انعقاد


نئی دہلی، 9 مارچ (ہ س)۔ رمضان المبارک کی بابرکت اور روحانی فضاو¿ں میں ایک مینار جامع مسجد دہلی میں ایک نہایت روح پرور اور بابرکت محفلِ قرا¿ت کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران کے مشہور و معروف قاری، قاری ابوالفضل قدرتی نے اپنی دلنشین اور بے مثال قرا¿ ت کے ذریعے سامعین کے دلوں کو مسحور کر دیا۔ ان کی مترنم آواز میں تلاوتِ کلامِ پاک سن کر حاضرین پر ایک خاص روحانی کیفیت طاری ہوگئی اور مسجد اللہ اکبر کی صداو¿ں سے گونج اٹھی۔اس مبارک موقع پر نمونہ اسلاف، عارف باللہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ و مجاز، استاذِ حدیث و فقہ حضرت مولانا مفتی منیرالدین صاحب (دارالعلوم دیوبند) نے خصوصی شرکت فرمائی۔ انہوں نے قاری ابوالفضل قدرتی کی خدمتِ قرآن اور ان کی بہترین قرا¿ت کے اعتراف میں انہیں ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔

محفل میں علمائ، ائمہ مساجد اور بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی اور قرآن کریم کی روح پرور تلاوت سے خوب فیض حاصل کیا۔ اس موقع پر قرآنِ کریم کی تلاوت کی اہمیت، رمضان المبارک میں قرآن سے تعلق مضبوط کرنے اور تلاوتِ قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین بھی کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر جامع مسجد کے خطیب مفتی عبدالواحد قاسمی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصیت کے ساتھ ایران سے تشریف لانے والے قاری ابوالفضل قدرتی اور دیگر معزز مہمانوں بالخصوص قاری یاسین صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے روحانی پروگرام مسلمانوں کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت کو تازہ کرتے ہیں اور نئی نسل کو قرآن سے جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

آخر میں دعا کے ساتھ اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا اور حاضرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی روح پرور محافل کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande