سپریم کورٹ نے غیر ضروری پانچ درخواستیں خارج کی،وکیل کی سرزنش
نئی دہلی، 9 مارچ (ہ س)۔سپریم کورٹ نے پیاز اور لہسن میںتامسک توانائی کی موجودگی کی تحقیقات کی درخواست دائر کرنے والے وکیل کی سرزنش کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسی درخواستیں رات میں تیار کرتے ہیں؟ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ا
سپریم کورٹ نے غیر ضروری پانچ درخواستیں خارج کی،وکیل کی سرزنش


نئی دہلی، 9 مارچ (ہ س)۔سپریم کورٹ نے پیاز اور لہسن میںتامسک توانائی کی موجودگی کی تحقیقات کی درخواست دائر کرنے والے وکیل کی سرزنش کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسی درخواستیں رات میں تیار کرتے ہیں؟ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اگر درخواست گزار وکیل نہ ہوتا تو بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا۔ سپریم کورٹ نے اسی طرح کی مزید چار درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیا۔

وکیل سچن گپتا کی طرف سے دائر درخواست میں جین برادری کی غذائی روایات کا حوالہ دیا گیا، جہاں جین پیاز، لہسن اور جڑ والی سبزیوں کو تاماسک سمجھتے ہوئے ان سے پرہیز کرتے ہیں۔ درخواست میں پیاز اور لہسن میں تاماسک مواد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سماعت کے دوران جب چیف جسٹس نے عرضی گزار سے پوچھا کہ وہ جین برادری کے جذبات کو کیوں ٹھیس پہنچانا چاہتے ہیں تو وکیل سچن گپتا نے جواب دیا کہ یہ ایک عام مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں طلاق کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں مبینہ طور پر پیاز کا استعمال شامل تھا۔ چیف جسٹس نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار ایسی بے بنیاد پٹیشن لائیں تو دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ اگر درخواست گزار وکیل نہ ہوتا تو اس پر بھاری جرمانہ ہوتا۔

سپریم کورٹ نے سچن گپتا کی طرف سے دائر دیگر چار عرضیوں کے ساتھ اس درخواست کو بھی خارج کر دیا۔ ایک عرضی میں شراب اور تمباکو کی مصنوعات میں مبینہ طور پر نقصان دہ اجزاءکو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک اور درخواست میں جائیداد کی لازمی رجسٹریشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک اور درخواست میں کلاسیکی زبانوں کو قرار دینے کے لیے رہنما خطوط مانگے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande