درس گاہ اسلامی اسلام پور اولڈ بوائز کی اجتماعی افطار پارٹی منعقد
قدیم طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت، اتحاد و اخوت کے فروغ پر زورنئی دہلی،09مارچ(ہ س)۔ درس گاہ اسلامی اسلام پور اولڈ بوائز کے زیر اہتمام ایک اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو چالیس فٹا روڈ، شاہین باغ میں معظم عارفی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ ا
درس گاہ اسلامی اسلام پور اولڈ بوائز کی اجتماعی افطار پارٹی منعقد


قدیم طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت، اتحاد و اخوت کے فروغ پر زورنئی دہلی،09مارچ(ہ س)۔

درس گاہ اسلامی اسلام پور اولڈ بوائز کے زیر اہتمام ایک اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو چالیس فٹا روڈ، شاہین باغ میں معظم عارفی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قدیم طلبہ کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور روزہ افطار کرنے کے بعد باہمی ملاقات اور تبادلہ? خیال کا سلسلہ جاری رہا۔اجتماع میں درس گاہ اسلامی اسلام پور کے اولڈ بوائز نے ادارے سے اپنی وابستگی کو تازہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قدیم طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ادارے کی تعلیمی اور فکری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے نہ صرف باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں بلکہ ادارے کے مشن کو بھی تقویت ملتی ہے۔اس اجتماعی افطار پارٹی میں میزبان معظم عارفی کے علاوہ فلاح الدین فلاحی، محمد عاصف۔ محمد شہاب عالم تسکین احمد۔ محمد افضل۔ محمد عباس۔ عرفان۔ آصف اقبال۔ درس گاہ اسلامی اسلام پور کے استاذ محمد حاذق چچا میاں سمیت سیکڑوں اولڈ بوائز دوست احباب نے شرکت کی۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ درسگاہ اسلامیہ اسلام پور کے تعلیمی و فکری مشن کو مضبوط بنانے اور نئی نسل کی بہتر رہنمائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande