ایئرپورٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے 6 لین فلائی اوور کی منظوری
حیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ حیدرآباد کے عوام کےلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کار پور یشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسا ئل کو حل کرنے اور شمس آباد ایئرپورٹ تک رسائی کو مزید آسان بنا نے ایک نئے اور عظیم الشان
ایئرپورٹ تک رسائی آسان بنانے 6 لین فلائی اوور کی منظوری


حیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ حیدرآباد کے عوام کےلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کار پور یشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسا ئل کو حل کرنے اور شمس آباد ایئرپورٹ تک رسائی کو مزید آسان بنا نے ایک نئے اور عظیم الشان 6 لین فلائی اوور کی تعمیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکومت نے حیدرآباد سے شمس آباد تک میٹرو کی توسیع کا روٹ میپ پہلے ہی تیارکر لیا ہے لیکن اب اس کے متوازی جی ایچ ایم سی نے ایک بڑے فلائی اوور کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ فلائی اوور میلاردیوپلی، شمس آباد اور کاٹے دھان جنکشنس سے گزرے گاجس سے نہ صرف ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا بلکہ نیشنل ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لئے بھی سفر انتہائی سہل ہو جائے گا۔ اس فلائی اوور کی تعمیر پرتقریباً 345 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ فلائی اوور 6 لین پر مشتمل ہوگا اور دونوں اطراف آمد و رفت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کا بنیادی مقصد ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو ٹریفک جام سے نجات دلانا اور پارکنگ و سفری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ یہ نیا ڈھانچہ، حیدرآباد سٹی انوویشن اینڈ ٹرانسفارمیٹو انفراسٹرکچر’ کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ شہر کا بین الاقوامی معیار کا رابطہ بحال ہو سکے۔صرف ایئرپورٹ روٹ ہی نہیں بلکہ جی ایچ ایم سی شہرکے دیگرحصوں میں بھی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ پنجہ گٹہ ناگر جنا سرکل سے جی وی کے مال کی سمت ایک اسٹیل بریج کی تعمیر کی تجویز ہے۔ کے بی آر پارک کے اطراف بھی فلائی اوورس کی تعمیر فی الحال تجویز کے مرحلہ میں ہے جن کے ٹنڈرس جلد طلب کئے جائیں گے۔ ان نئے فلائی اوورس کی تعمیر سے مستقبل قریب میں حیدرآباد کے شہریوں کو شدید ٹریفک سے بڑی راحت ملنے کی امید ہے اور ایئرپورٹ تک کا سفر منٹوں میں طے ہو سکے گا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande