ہولی کے دن چاقوبازی میں زخمی تاجر دوران علاج دم توڑ گیا، دو ملزمان گرفتار
رانچی، 7 مارچ (ہ س)۔ راجدھانی رانچی کے ودھان نگر علاقے میں ہولی کے دن ہوئی چاقوبازی کی واردات سے زخمی ہونے والے ایک تاجر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تاجر وجے کمار کی موت سے مقامی تاجروں میں غم و غصہ پھیل گیا اور جے پی مارکیٹ کو احتجاجاً بند کر دیا
ہولی کے دن چاقوبازی میں زخمی تاجر دوران علاج دم توڑ گیا، دو ملزمان گرفتار


رانچی، 7 مارچ (ہ س)۔ راجدھانی رانچی کے ودھان نگر علاقے میں ہولی کے دن ہوئی چاقوبازی کی واردات سے زخمی ہونے والے ایک تاجر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تاجر وجے کمار کی موت سے مقامی تاجروں میں غم و غصہ پھیل گیا اور جے پی مارکیٹ کو احتجاجاً بند کر دیا گیا۔

وجے کمار ہولی پر اپنے ایک رشتہ دار کے گھر جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں کچھ لوگوں کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجے کمار نے صورتحال کو پرسکون کرنے کے لئے مداخلت کی۔ اس دوران حملہ آوروں نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

اس حملے میں وجے کمار شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران جمعہ کی رات دیر گئے اس کی موت ہوگئی۔

اس معاملے میں دھرووا پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بٹو عرف روہت اور اجیت یادو شامل ہیں جن سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ہٹیا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) پرمود کمار مشرا نے کہا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ متوفی وجے کمار جے پی مارکیٹ میں ہارڈویئر کی دکان کا مالک تھا اور علاقے کا ایک معروف تاجر تھا۔ ان کی موت سے تاجروں میں غم اور غصے کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande