
مغربی سنگھ بھوم، 7 مارچ (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم کے ضلع ہیڈکوارٹر چائباسا کے مفصل تھانہ علاقے کے تحت کھپرسائی میں این ایچ-220 (چائباسا-ہاتا روڈ) پر ایک بے قابو 18 پہیوں والا ٹرک ہفتے کی علی الصبح تقریباً 4 بجے سڑک کنارے پولٹری کی دکان میں گھس گیا۔ حادثے میں دکان کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق ٹرک (جے ایچ 05سی ایکس 3855) چائباسا-ہاتا روڈ پر تیز رفتاری سے گزر رہا تھا۔ کھپرسائی کے قریب ڈرائیور کے قابو سے ٹرک باہر ہو گیا اور ٹرک سڑک کے کنارے پولٹری کی دکان سے جا ٹکرایا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دکان کا ایک حصہتباہ ہو گیااور ٹرک کے اگلے حصے کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا، اس لیے دکان بند تھی اور علاقے میں زیادہ بھیڑ نہیں تھی۔ جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اگر یہ واقعہ دن کے وقت ہوا ہوتا تو صورتحال سنگین ہوسکتی تھی۔
دکان کے مالک سومے سنگھ دیوگم نے بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر تھے۔ صبح اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ ٹرک ان کی پولٹری شاپ سے ٹکرا گیا ہے جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے سے دکان کے ڈھانچے اور سامان کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے انتظامیہ سے نقصانات کے مکمل معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد