نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایروڈرم کا لائسنس ملا، جلد ہی ہوگا افتتاح
نوئیڈا، 6 مارچ (ہ س)۔ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جیور) سے پروازوں کو شروع کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ جمعہ کوجیور ہوائی اڈے کو ایروڈرم لائسنس حاصل ہو گیا ہے ۔ ہوائی اڈے کو گزشتہ روز بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی سے سکیورٹی ویٹنگ کلیئرنس بھی م
Update-Noida-International-A


نوئیڈا، 6 مارچ (ہ س)۔ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جیور) سے پروازوں کو شروع کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ جمعہ کوجیور ہوائی اڈے کو ایروڈرم لائسنس حاصل ہو گیا ہے ۔ ہوائی اڈے کو گزشتہ روز بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی سے سکیورٹی ویٹنگ کلیئرنس بھی ملا تھا۔

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نوڈل افسر شیلیندر بھاٹیا نے بتایا کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جمعہ کو ایروڈرم لائسنس حاصل ہو گیا ہے ۔ اس لائسنس کے ملنے کے بعد ، اب نوئیڈا ہوائی اڈہ پروازوں کے لیے تیار ہے۔ پروازیں اب یہاں سے ٹیک آف اور لینڈکی جا سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کا جلد افتتاح ہوگا۔ ان کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کی درخواست کرکے اس کے افتتاح کی تاریخ طے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا، آکاشا اور انڈیگو نے یہاں سے اپنی پروازیں چلانے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایروڈرم کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد یہ ایئرلائنز کمپنیاں یہاں پر اپنے عملے کی بھرتی اور دیگر تکنیکی سہولیات کی تنصیب شروع کر دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لئے پہلے سے ہی سی آئی ایس ایف اور اتر پردیش پولیس تعینات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے کو بہتر رابطہ فراہم کرنے کے لیے مختلف راستے اور ذرائع تیار کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں، ریاستی حکومت نے جیور ہوائی اڈے کو ریاست کے سب سے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے طور پر تیار کیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ نہ صرف مغربی اتر پردیش بلکہ پورے قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) کے لیے ایک اہم ہوا بازی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس کے افتتاح سے اتر پردیش میں سرمایہ کاری، سیاحت، لاجسٹکس اور تجارت کو بڑا فروغ ملے گا اور ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کئی مراحل میں تیار کیا جا رہا ہے۔ ایک بار مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد، یہ نہ صرف ملک بلکہ ایشیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔ اس میں سالانہ لاکھوں مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہوگی اور یہ اتر پردیش کو عالمی ایوی ایشن نیٹ ورک سے جوڑنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande