یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان، انوج اگنی ہوتری ملک میں سرفہرست
نئی دہلی، 6 مارچ (ہ س): یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جمعہ کو سول سروسز (مین) امتحان 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ انوج اگنی ہوتری نے اس باوقار امتحان میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ کمیشن کے مطابق تحریری امتحان اگست 2025 میں ہوا ت
رزلٹ


نئی دہلی، 6 مارچ (ہ س): یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جمعہ کو سول سروسز (مین) امتحان 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ انوج اگنی ہوتری نے اس باوقار امتحان میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

کمیشن کے مطابق تحریری امتحان اگست 2025 میں ہوا تھا جبکہ انٹرویو دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان لیے گئے تھے۔ان مراحل کی بنیاد پر مختلف سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے کل 958 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ ان امیدواروں کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس)، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور دیگر گروپ اے اور بی سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

امتحان کے نتائج کے مطابق، منتخب کیے گئے ٹاپ ٹین امیدواروں میں سے، انوج اگنی ہوتری نے پہلا مقام حاصل کیا، اس کے بعد راجیشوری سووے ایم دوسرے نمبر پر، اور اکانش دھول تیسرے نمبر پر رہے۔ چوتھے نمبر پر راگھو جھنجھن والا، پانچویں نمبر پر ایشان بھٹناگر، چھٹے نمبر پر زینیا اروڑہ، ساتویں نمبر پر اے آر۔ راجہ محی الدین، آٹھویں نمبر پر پاکشال سکریٹری، نویں نمبر پر آستھا جین اور دسویں نمبر پر اجول پریانک ہیں۔

کمیشن کے مطابق، کل 958 منتخب امیدواروں میں 317 عام زمرہ سے، 104 معاشی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) سے، 306 دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) سے، 158 درج فہرست ذات (ایس سی) اور 73 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے ہیں۔

حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اسامیوں کے مطابق مختلف خدمات میں کل 1,087 آسامیاں پ±ر کی جانی ہیں۔ ان میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں 180، انڈین فارن سروس میں 55، انڈین پولیس سروس میں 150، گروپ اے سینٹرل سروسز میں 507 اور گروپ بی سروسز میں 195 آسامیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، کمیشن نے قواعد کے مطابق ایک مستحکم ریزرو فہرست بھی تیار کی ہے، جس میں جنرل زمرہ کے 129، ای ڈبلیو ایس کے 26، او بی سی کے 86، ایس سی کے 8 اور ایس ٹی کے 6 امیدوار شامل ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ مختلف خدمات پر تقرریاں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ آسامیوں اور سول سروسز ایگزامینیشن رولز کی دفعات کے مطابق کی جائیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande