امریکہ ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر پچھتائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ
تہران ،05مارچ (ہ س )۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو نشان زد کر لیں، امریکہ ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھانے والے ظلم پر پچھتائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحل سے 2 ہزار میل دور سمندر میں ظلم ک
امریکہ ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر پچھتائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ


تہران ،05مارچ (ہ س )۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو نشان زد کر لیں، امریکہ ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھانے والے ظلم پر پچھتائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحل سے 2 ہزار میل دور سمندر میں ظلم کیا۔

رپورٹوں کے مطابق عباس عراقچی کے مطابق ایرانی فریگیٹ دینا اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور اس میں تقریباً 130 سیلرز سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران فریگیٹ دینا میں موجود سیلرز بغیر کسی پیشگی وارننگ کے سمندر میں جا گرے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جو قدم اٹھایا ہے اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande