
تہران ،05مارچ (ہ س )۔
اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب ایران بھی دشمنوں کو سخت جواب کیلئے پر عزم ہے ۔ایرانی موبائل میزائل لانچ صلاحیت ختم کرنے کا امریکی اسرائیلی آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران میں ان موبائل میزائل خطرات کو خطرناک ہتھیاروں سے تباہ کر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق اصفہان میں طیاروں کو نشانہ بنانے والے مخصوص فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا، حملوں کا مقصد ایرانی دفاع تباہ کرنا اور خطے میں اسرائیلی فضائی کنٹرول بڑھانا ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی حکومت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے مس کیلکولیٹ کیا، انہوں نے ایسی غلطی کی جو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ترجمان کے مطابق ہم نے دشمن کو سنگین نقصان پہنچایا ہے، ایرانی حکومت دشمن کو نقصان پہنچانا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ