
کاٹھمانڈو، 5 مارچ (ہ س)۔
نیپال میں تاماکوشی گاو¿ں میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 4 کے مالو پولنگ اسٹیشن پر ابھی ووٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔ مقامی عملے پر حملہ کرنے کی کوشش کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس کے باوجود ووٹنگ کا عمل درہم برہم ہے۔
اسسٹنٹ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اولکھ بہادر آلے نے بتایا کہ ابھی ووٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوتھ ایجنٹوں کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے کیونکہ بیلٹ پیپرز کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آلے نے واضح کیا کہ بیلٹ پیپرز چرانے کی کوشش کرنے والے پولنگ ایجنٹ کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اسے ایک محفوظ جگہ پر رکھا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ